WE News:
2026-07-24@01:43:26 GMT

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت فیصل مسجد کے باہر احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت فیصل مسجد کے باہر احتجاج

 

یومِ سیاہ کے موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرِ اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی، جس میں آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار کے تحفظ اور انتخابی مینڈیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک گیر احتجاج، محمود خان اچکزئی منظرِ سے غائب

آج 8 فروری کو یومِ سیاہ کے موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور ریلی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے فیصل مسجد کو غیر معمولی طور پر بند کر دیا گیا اور مختلف راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، تاہم شرکا تمام رکاوٹوں کے باوجود فیصل مسجد کے باہر پرامن طور پر جمع ہوئے اور اپنا آئینی و جمہوری حق استعمال کیا۔

ریلی میں سینیٹر مشاق احمد خان، مصطفی نواز کھوکھر، علامہ احمد اقبال رضوی، ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی، خالد یوسف چوہدری، ملک عامر اعوان، سہیل احمد ستی، ظہیر احمد نقوی، نصیر احمد کیانی ایڈووکیٹ سمیت دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہم آئین بچانے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو، ایک ریاست 2 دستور نامنظور اور ہمارا مینڈیٹ واپس کرو جیسے نعرے لگائے۔ شرکا نے انتخابی مینڈیٹ کی مبینہ چوری، آئین کی پامالی اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چٹاگانگ پورٹ پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان، تجارتی سرگرمیوں میں ممکنہ رکاوٹ کا خدشہ

احتجاج کے دوران بعض خواتین کارکنان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی، جس پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کو آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور گرفتار خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ریلی کے اختتام پر قیادت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ناگزیر ہے۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اس آئینی اور جمہوری جدوجہد کو مزید منظم اور وسیع کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تحریک تحفظ آئین پاکستان ریلی فیصل مسجد.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان ریلی فیصل مسجد

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن