راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کے سہارے ملک پر حکمرانی کی جا رہی ہے، عمران خان سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، اسکی روش سے اختلاف کیا تھا لیکن آپ تو اس سے دو قدم آگے جارہے ہیں، ہم دو قدم آگے بڑھ کر آپ سے اختلاف کریں گے۔

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بن چکا ہے اور انتخابات کے نتائج تیار کرنے کی بجائے باہر سے آنے والے نتائج پر عمل کیا جا رہا ہے، ایک حلقے کے نتائج بھی الیکشن کمیشن نے خود تیار نہیں کیے اور ایسا کٹھ پتلی کمیشن دنیا میں کہیں اور نہیں ملتا۔  دو  سال قبل ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کیا گیا تھا، مگر آج اسی جعلی مینڈیٹ کے سہارے ملک پر حکمرانی کی جا رہی ہے۔ 

 اگلا پروگرام درّہ خیبر کا تھا، سنگل ریل کی پٹری کا سفر کافی دلچسپ تھا، ہاتھوں میں کلاشنکوفیں پکڑے پٹھان دھڑلے سے ریل میں داخل ہوتے

انہوں نے کہا کہ  جے یو آئی اقتدار کی خواہش کے لیے نہیں بلکہ آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے کام کر رہی ہے، موجودہ حکومت  عوامی طاقت کے بجائے جوڑ توڑ کے ذریعے وجود میں لائی گئی۔  انہوں نے کہا کہ ہماری عمران خان سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، اسکی روش سے اختلاف کیا تھا لیکن آپ تو اس سے دو قدم آگے جارہے ہیں، ہم دو قدم آگے بڑھ کر آپ سے اختلاف کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی عوامی مفاد اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کرے گی اور عوام کو درست رہنمائی فراہم کرے گی تاکہ ملک میں شفافیت اور عدلیہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار میں آنا مقصد نہیں بلکہ عوام کے حقوق اور جمہوری نظام کی مضبوطی ان کا اصل مقصد ہے۔ 

منگتے کبھی بھی مرضی کے فیصلے نہیں کر سکتے،ملک کی بہتری تب تک ممکن نہیں جب تک عوامی رائے کا احترام نہیں ہوتا، جمہوریت کی کہانی نا خوشگوار رہی ہے

انہوں نے کہا کہ کب تک خوبصورت الفاظ اور دلکش جملوں سے عوام کو بہلایا جاتا رہےگا۔ ہمارے لوگ اور سرمایہ ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ ملکی سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے اور پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی بھی اس تاثر کو مضبوط کر رہی ہےکہ طاقتور قوتیں اپنی گرفت مزید مضبوط کرنے کےلیے قوانین بنارہی ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ دو قدم آگے سے اختلاف رہی ہے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان