انڈس اے آئی ویک میں جدید ترین سہولیات نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی،پی ٹی سی ایل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ فارم، انڈس اے آئی ویک 2026 میں شریک ہوگی، جہاں کمپنی کی جانب سے ملک کے ارتقائی اے آئی ایجنڈے کی معاونت کے لیے صنعتی نقطۂ نظر اور عملی اے آئی ایپلی کیشنز نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
پی ٹی سی ایل اس ایونٹ میں ایک ٹیلی کام ادارے سے ایک اے آئی سے تقویت یافتہ ٹیک کمپنی کی جانب اپنے ارتقا کا مظاہرہ کرے گی، جسے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں ذمہ دارانہ، قابلِ توسیع اور مقامی تقاضوں سے ہم آہنگ مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے مشن میں عالمی ڈیجیٹل کمپنی ’ ای اینڈ‘کی حمایت حاصل ہے۔ پی ٹی سی ایل اس وقت پاکستان کے جدید ترین اے آئی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مصروفِ عمل میں ہے اور اعلیٰ کارکردگی والے جی پی یو کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، تاکہ اے آئی اسٹیکس کو مضبوط اور جدید کمپیوٹنگ، ڈیٹا پروسیسنگ اور جدید ترین اے آئی ورک لوڈز کو ممکن بنایا جا سکے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے صنعتی نمائش میں مصنوعی ذہانت پر مبنی آٹھ عملی کیسز پیش کیے جائیں گے، جن میں چار ای اینڈ کے زیرِ انتظام، تین پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز، اور ایک سماعت سے محروم افراد کی شمولیت پر مرکوز اے آئی استعمال کا کیس کنیکٹ ہیئر کی جانب سے شامل ہوگا، جو آپریشنل، انٹرپرائز اور جامع ڈیجیٹل ماحول میں اے آئی کے حقیقی دنیا میں اطلاق کو اجاگر کرے گا۔
اے آئی سمٹ سے صدر و سی ای او، پی ٹی سی ایل و یوفون، حاتم بامطرف ایک کلیدی خطاب بھی کریں گے جس میں اے آئی کے شعبے میں پیش رفت کو قومی ترقی میں بدلنے اور پاکستان کی طویل مدتی ڈیجیٹل اور معاشی ترقی میں انڈسٹری کے کردار پر بات کی جائے گی۔ ان کے ساتھ موتیح چغلیل، چیف کلاؤڈ آفیسر، ای اینڈ انٹرپرائز بھی ایک پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔
پی ٹی سی ایل کی اس سمٹ میں شرکت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ ، اور طویل مدتی قومی ترجیحات کے فروغ کے ذریعے حکومتِ پاکستان اور وسیع تر اے آئی ایکو سسٹم کی معاونت کے کمپنی کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل کی جانب اے ا ئی
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔