پاکستانی عوام عافیہ کی رہائی کے منتظر ہیں‘عافیہ موومنٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عافیہ کی رہائی، صحت اور وطن واپسی کیلئے ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے 2015ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ ایک آئینی پٹیشن جس کا نمبرWP-3139/2015 ہے، زیر سماعت ہے3 دسمبر 2025ء کو اس آئینی پٹیشن کی آخری سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کی صدارت میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل چار رکنی لارجر بنچ نے کی تھی جس میں حکومت سے مکمل سے بریفنگ طلب کی گئی تھی ۔ اس سماعت میں عدالتی احکامات نہ ماننے کی بناپر توہین عدالت کے نوٹس کا ذکر بھی ہوا تھا عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کو کچھ نہ کچھ تو کرنا ہوگا آپ بریفنگ جمع کرائیں۔ ایک موقع پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سخت مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک نہ امائیکس بریف جمع کرایا گیا اور نہ ہی عدالت کی ہدایا ت پر عمل کیا گیا ہے جس کے باعث توہین عدالت کے نوٹس جاری ہوچکے ہیں آئندہ سماعت کیلیے 20جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ 20جنوری گزرنے کے باوجود ڈاکٹر عافیہ کا کیس روسٹر پر نہیں لگایا گیا مگر 9فروری کو فیصلے کی تاریخ کا روسٹر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کردیا گیاہے عافیہ موومنٹ پاکستان کے ترجمان محمد ایوب نے موجودہ صورتحال کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت مرگی کے مرض سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ملائیشیا میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ امریکی جیل میں قید ہیں۔ عافیہ بگڑتی صحت کے باوجود وہ ہنوز علاج سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں فطری طور پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے باوجود کیا کیس کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے؟انہوں نے کہا کہ عافیہ اورپاکستان کے 25کروڑ عوام عدالت سے انصاف اور حکومت کی جانب سے رہائی کی کوششوں کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا اب عالمی سطح پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جدوجہد اور طب کے میدان میں خدمات کو ڈاکٹر عافیہ کیلئے وقف کرنے کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا ڈاکٹر عافیہ
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔