Jasarat News:
2026-07-24@01:20:09 GMT

تلہار، روشن شاہ قبرستان سڑک کی تعمیر 5سال سے التوا کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

تلہار، روشن شاہ قبرستان سڑک کی تعمیر 5سال سے التوا کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار( جسارت نیوز) تلہار فاروق اعظم چوک سے روشن شاہ قبرستان تک سڑک کی تعمیرات کا کام گزشتہ پانچ سالوں سے التوا کا شکار اہل علاقہ شدید اذیت کا شکار امیر جماعت اسلامی تحصیل تلہار ضائف جونیجو، ڈاکٹر شمس الدین، ہاشم احمدانی ، جماعت اسلامی لیڈیز ونگ کی ارکان سمیت اہل علاقہ کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی مظاہرین کی جانب سے فوری طور پر سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ .

تفصیلات کے مطابق. پیپلزپارٹی کے سابقہ دور میں شہریوں کے شدید مطالبے پر فاروق اعظم چوک سے روشن شاہ قبرستان تک ایک کلو میٹر فاصلے پر مشتمل مختصر لیکن اہم سڑک کا تعمیرات کا کام شروع کیا گیا اور سٹرک پر پتھر بچھائے گیے اور انہیں ہموار کرنے کے لیے ایک دو بار رولر مشین بھی چلائی گئی اور پھر اچانک کام بند کردیا گیا جسے بند ہوئے اب پانچ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں گزشتہ روز اہل علاقہ اور جماعت اسلامی کے ارکان جن میں امیر جماعت اسلامی تحصیل تلہارضائف جونیجو ، ڈاکٹر شمس تھیبو، ہاشم احمدانی ،جماعت اسلامی لیڈیز ونگ کی خواتین سمیت دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی اس موقع امیر جماعت اسلامی تحصیل تلہار ضائف جونیجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سڑک کتنے ہی محلوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتی ہے ساتھ ہی شہر کے شاہی بازار، گورنمنٹ ہائی اسکول، مرکزی امام بارگاہ، نادرا آفس ، سول اسپتال ، روشن شاہ قبرستان جانے کے لیے اہل محلہ کو اس ہی سڑک سے گزرنا پڑتا ہے اور سڑک کی یہ حالت ہے کہ پانچ سال سے اس پر پتھر بچھاکر چھوڑ دیا گیا ہے سڑک کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ اہل محلہ کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے اس کے باوجود اس سڑک سے ہر روز درجنوں گاڑیاں گزرتی ہیں اور سینکڑوں موٹرسائیکل سوار گزرتے ہیں اہل محلہ نے درجنوں بار اس سڑک کے کام کو مکمل کرنے کے لیے دھرنے دیے مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالی لیکن عوامی مطالبہ پورا نہ ہوا آج ہم ایک بار پھر سے سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں اور رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور، رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اہل علاقہ کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سڑک کا کام مکمل کروائیں دیگر صورت میں جماعت اسلامی تلہار کے کارکنان ہمدرد اور اہل علاقہ سب مل کر پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کریں گے اور اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوجائے گا۔

جسارت نیوز گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روشن شاہ قبرستان جماعت اسلامی سڑک کی تعمیر اہل علاقہ کا کام کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی