قونصلیٹ جدہ اورپاکستان سفارتخانہ ریاض میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (سید مسرت خلیل) 05 فروری 2026 کو مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقع پرپاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس آغازمحمد قاری آصف کی تلاوتِ قران پاک و ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بلترتیب ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقارالنسا، پریس قونصلرمحمد عرفان اورمحمد عبداللہ امین گھمن وائس قونصلرنے پڑھ سنائے۔ اوآئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے/ سفیرسید محمد فواد شیراس تقریب کے کلیدی مقررتھے۔ جدہ میں پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کے ممتازارکان مسعود پوری، انجینئرعارف مغل اورسرداروقاص عنایت نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان سید مصطفیٰ ربانی نے اپنے خطاب میں سعودی قیادت کی جانب سے کشمیر کاز کے لیے مسلسل حمایت پر دلی تحسین کا اظہارکیا۔ انھوں نے اس اہم مسئلے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پراسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کردار کی بھی تعریف کی۔ قونصل جنرل نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کا استعمال کرسکیں۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کی حالت زار اور بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ شرکاء اور مقررین نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو حل کریں اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ تقریب میں معززین اور جدہ میں مقیم سول سوسائٹی تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کا اختتام پر قاری محمد آصف نے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور کشمیر کاز کے شہداء کے لیے رقت آمیز دعا کی۔ اس کے علاوہ حال ہی میں رحلت فرمانے والے کمیونٹٰی کے معروف رہنما سردارعبدالطیف عباسی اور انجینئر شہبازچودھری کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔سفارت خانہ ریاض: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پرسفارتخانہ پاکستان الریاض میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کرکے کشمیری بہن بھائیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے سفارت خانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ مشن، معظم علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا تقریب سے کشمیری رہنما سردار عبدالرزاق نے بھی خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ان شاء اللہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق مل کر رہے گا تقریب کے آخر میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران جن میں کرن اکبر، حمزہ خان اورمعید کیانی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔