پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ نام نہاد اسلامک امارتِ افغانستان (آئی ای اے) کے یکطرفہ، غیر مصدقہ اور غیر مستند الزامات پر مبنی ہے، جن کی کوئی آزادانہ تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: طالبان نے افغانستان میں نائن الیون سے بھی زیادہ خطرناک حالات پیدا کر دیے، صدر آصف علی زرداری

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے افغانستان کے اندر کسی بھی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی کارروائیاں صرف اُن دہشتگرد عناصر کے خلاف تھیں جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی، سہولتکاری اور عمل درآمد میں براہِ راست ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان کے قانونی حقِ دفاع کے دائرے میں، درست انٹیلیجنس کی بنیاد پر، امتیازی اور متناسب طاقت کے استعمال کے اصولوں کے مطابق کیے گئے، جن میں شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے سے مکمل اجتناب کیا گیا۔

مزید پڑھیں: طالبان حکومت پر پابندی کا امکان،  امریکی کمیشن نے افغانستان کو ’خاص توجہ والا ملک‘ قرار دینے کی تجویز دیدی

دفتر خارجہ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ کسی کارروائی کے دوران عام شہری متاثر ہوئے، اور کہا کہ ایسے دعوے اُن عناصر کو بچانے کی کوشش ہیں جو دہشتگرد گروہوں کو پناہ اور سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

پاکستان نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ حقائق پر مبنی، غیر جانبدار اور قابلِ تصدیق معلومات کی بنیاد پر رپورٹس مرتب کرے اور یکطرفہ الزامات کو ریاستی مؤقف کے طور پر پیش کرنے سے گریز کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان اقوام متحدہ پاکستان مسترد.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان اقوام متحدہ پاکستان نے افغانستان پاکستان نے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق