بہاولنگر: 3 سالہ بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گرکرجاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
(ویب ڈیسک )بہاولنگر میں 3 سال کا بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گرکرجاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بہاول نگر میں اڈا سونڈھا روڈ پر 3 سال کا بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے بچے کی لاش کو گڑھے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
یاد رے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب بھی گٹر میں گر کر ماں اور بیٹا جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے سختی سے ایکشن لیتے ہوئے کہا تھا کہ گٹر کا ڈھنکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے پر سزا ہوگی۔
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وزیر اعلیٰ کے احکامات کے بعد بھی یہ سلسلہ نہ رکا اور قصور میں بھی ایک شادی ہال کے مین ہول میں گر کر 3 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔