نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح سے متعلق کمنٹ نے ایک بار پھر سے ان کی شادی کی افواہوں کو جنم دے دیا۔ 

اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر ان کے ایک کمنٹ پر رد عمل کے بعد دوبارہ زیرِ بحث آگئی ہیں، جس پر مداح حیران وپریشان ہیں۔ 

پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام سیلیبریٹی ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر نہایت متحرک رہتی ہیں اور اکثر مداحوں سے براہِ راست گفتگو کرتی نظر آتی ہیں جب کہ وہ اکثر اپنے بولڈ انداز کے باعث وہ اکثر تنازعات کا حصہ بھی بن جاتی ہیں۔

اس کے باوجود 28 سالہ اداکارہ کسی معاملے پر خاموش نہیں رہتیں اور عموماً ہر سوال کا کھل کر جواب دیتی ہیں اور ایسا ہی ایک موضوع ان کی شادی بھی ہے۔

نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں

شادی اور طلاق کی پیشگوئی، ہانیہ عامر نے نجومی کو کیا جواب دیا؟

ہانیہ عامر کا مشی خان کے ’ایلومیناٹی‘ کے الزامات پر رد عمل وائرل

        View this post on Instagram                      

اگرچہ دونوں نے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی، تاہم اداکارہ کی عاصم کے کنسرٹس میں موجودگی، انسٹاگرام پر ان کے گانوں کا استعمال، ان کے گھر میں خاندانی تقریب میں شرکت  نے ان افواہوں کو دوبارہ جنم دے دیا ہے۔ 

حال ہی میں عاصم کے گھر قوالی نائٹ میں شرکت کے بعد شادی کی چہ مگوئیاں مزید تیز ہو گئیں ہیں جب کہ ہانیہ نے ہمیشہ کی طرح مزاحیہ انداز میں مداحوں کو جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

        View this post on Instagram                      

سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ اور عاصم رمضان میں شادی کرنے والے ہیں۔ ایک مداح نے براہِ راست سوال کیا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد؟

جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ’دوپہر جمعہ‘

اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ مذاق کر رہی ہیں یا واقعی اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر کے بعد

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی