Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:27:57 GMT

کراچی پورٹ پر اے این ایف کی بڑی کارروائی، 41 کلوگرام کوکین برآمد

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

کراچی پورٹ پر اے این ایف کی بڑی کارروائی، 41 کلوگرام کوکین برآمد

‍‍‍‍‍‍

کراچی (نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی امریکہ سے آنے والے کنٹینرز سے تقریباً 41 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہیں، جو منشیات اسمگلرز کے لیے بڑا دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ (پی سی یو) نے کراچی پورٹ کے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 41 کلوگرام کوکین برآمد کی۔ یہ منشیات جنوبی امریکہ سے آنے والے آئرن ری میلٹیبل اسکریپ کے تین کنٹینرز میں چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2025 میں ساؤتھ ایشیا پاکستان کنٹینر ٹرمینل پر 47 کلوگرام کوکین کی بڑی برآمدگی کے بعد اے این ایف نے جنوبی امریکہ سے آنے والے اسکریپ کنٹینرز کی سخت جانچ شروع کر رکھی تھی، جس کے نتیجے میں یہ کامیاب کارروائی عمل میں آئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق منشیات اسمگلنگ ملک کی سلامتی اور نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ملک کو منشیات اسمگلرز سے محفوظ بنانے کے لیے اے این ایف کی لگن اور جرات کو قابلِ تعریف قرار دیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
https://dailymumtaz.

com/wp-content/uploads/2026/02/anf.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اے این ایف

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے