Islam Times:
2026-07-24@03:08:40 GMT

شگر، سانحہ ترلائی کے شہید طالب علم کی نماز جنازہ و تدفین، رقت آمیز مناظر

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

شہید طالبعلم کے جسد خاکی کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں لایا گیا۔ جگہ جگہ ہزاروں لوگوں نے شہید کا استقبال کیا۔ بعد ازاں نوجوان شہید طالب علم معراج راجو کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سانحہ ترلائی اسلام آباد میں شہید ہونے والے طالب علم معراج راجو کو شگر میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسلام آباد ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ میں خودکش حملے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم معراج راجو بھی شہید ہوئے تھے۔ شہید کا جسد خاکی جب شگر پہنچا تو ہر طرف کہرام مچ گیا۔ امامیہ جامع مسجد شگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شگر کی فضاء سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشکبار۔ شہید طالبعلم کے جسد خاکی کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں لایا گیا۔ جگہ جگہ ہزاروں لوگوں نے شہید کا استقبال کیا۔ بعد ازاں نوجوان شہید طالب علم معراج راجو کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طالب علم معراج راجو شہید طالب

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی