چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیر اعظم سے ملاقات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی سی سی اور بی سی بی سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔
محسن نقوی آئی سی سی کی درخواست کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ ہوگا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے نقط نظر سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔