Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:39:34 GMT

’ٹو مچ‘ کے گلوکار نے اسلام قبول کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

’ٹو مچ‘ کے گلوکار نے اسلام قبول کر لیا

2023ء میں ریلیز ہونے والے مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار و ریپر اوکلی نیل سیزر- سو، جو پیشہ ورانہ طور پر سینٹرل سی کے نام سے مشہور ہیں نے اسلام قبول کرلیا۔

انہوں نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by IMJUSTBAIT (@imjustbait)


27 سالہ ریپر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا۔

سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ہمراہ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی تھی، البتہ مداحوں کی جانب سے ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔

4 جون 1998ء کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014ء میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کے نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے۔

مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے سینٹرل سی نے مختلف موسیقی اثرات کو مہارت سے یکجا کرتے ہوئے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی۔

2024ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر کا اعزاز حاصل ہوا، جن کے گانوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔ ان کے کیریئر میں کئی نمایاں سنگِ میل شامل ہیں، جن میں 2020ء میں اپنے ڈرل میزک، سولو گانے ڈے ان آ لائف اور لوڈنگ کے ساتھ بریک تھرو کامیابی حاصل کی، 2021ء میں یوکے چارٹس پر دوسرے نمبر پر آنے والی مکس ٹیپ وائلڈ ویسٹ، اور 2022ء میں یوکے البمز چارٹ میں سرفہرست رہنے والا البم 23 شامل ہے۔

برٹش ریپر ڈیو کے اشتراک سے 2023ء میں ریلیز کیا گیا گانا اسپرینٹر مسلسل 10 ہفتوں تک چارٹس پر چھایا رہا، جبکہ 2025ء میں وہ پہلے برطانوی ریپر بنے جنہوں نے براہِ راست بل بورڈ 200 کے ٹاپ 10 میں ڈیبیو کیا، یوں ان کی سپر اسٹار حیثیت مزید مستحکم ہو گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام قبول کر انہوں نے کے دوران

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم