ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: یو اے ای کی بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستانی نژاد کھلاڑی کو ٹیم سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران متحدہ عرب امارات کے اوپننگ بلے باز محمد زوہیب کو بھارت سے واپس دبئی بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد زوہیب کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ بھارت کے شہر چنئی میں جاری ورلڈ کپ میچز کے لیے یو اے ای ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔
ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر اسکواڈ سے واپس بھیجا گیا ہے۔
بورڈ کے مطابق اس معاملے کی مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی، تاہم فی الحال مزید تبصرہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب محمد زوہیب نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹیم انتظامیہ پر ناانصافی کا الزام لگایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل افراد بھارتی ہیں اور انہیں ان کے پاکستانی پس منظر کی وجہ سے نظرانداز کیا گیا۔
محمد زوہیب کے مطابق کوچنگ اسٹاف نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ خود کو انجری کا شکار قرار دیں تاکہ انہیں واپس بھیجا جا سکے اور انکار پر ان کے مستقبل کے کیریئر کے بارے میں دھمکایا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعد میں والدہ کی صحت کا بہانہ بنا کر انہیں دبئی جانے کو کہا گیا جبکہ کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔
بھارتی ایئرپورٹ سے جاری بیان میں محمد زوہیب نے اماراتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اماراتی کرکٹ بورڈ نے تاحال ان مخصوص الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد زوہیب
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :