لاہور: انسدادِ پولیو ٹیم پر تشدد کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کے مختلف علاقوں میں 8 افراد نے انسدادِ پولیو ٹیموں پر تشدد کیا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2 مختلف مقامات ہربنس پورہ اور شاہدرہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق انسدادِ پولیو ٹیم کو 8 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ کارِ سرکار میں مداخلت و دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس کے موقع پر پہنچنے پر اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شاہدرہ میں بھی چمن کالونی میں انچارج سمیت انسدادِ پولیو ٹیم پر تشدد کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیو ٹیم کا مقدمہ تشدد کا
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔