معاشی ترقی کا سفر؛ موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا ہے۔
موڈیز کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے، جب کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دباؤ بدستور برقرار ہے۔ موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق اگرچہ مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار موجود ہیں، لیکن بینکوں کو درپیش خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بینکنگ سیکٹر موڈیز نے آؤٹ لک
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔