زونگ کی جانب سے انڈس اے آئی ویک میں پراڈکٹس اور سروسز کا پورٹ فولیو پیش
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
زونگ نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ انڈس اے آئی ویک 2026 میں شرکت کی جہاں اس نے اے آئی پر مبنی سالوشنز،پراڈکٹس اور ڈیجیٹل سروسز کامکمل پورٹ فولیو پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈس اے آئی ویک 2026 پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی سطح کا نمایاں اقدام قرار دیا جارہا ہے۔
انڈس اے آئی ویک میں Z-Smart Hub کی رونمائی کی گئی۔ چیئرمین و سی ای او زونگ مسٹر ہو جونلی نے کہا کہ اے آئی اب معاشی مسابقت اور قومی ترقی پر مرکزی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک 2026 کے ساتھ شراکت زونگ کی لیڈرشپ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے پاکستان کو ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کی جانب منتقل کرنے میں معاونت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت داری سے، زونگ ڈیجیٹل سہولت کار کے طور پر اپنے کردار کو ادارہ جاتی شکل دے رہا ہے۔ زونگ مستقبل کے لیے تیار اور مضبوط ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انڈس اے آئی ویک
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔