پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان سمیت 8مسلم ممالک نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
ان ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی اقدامات کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کیا گیا ہے۔8 ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی خودمختاری مسلط کرنے، غیرقانونی بستیوں میں اضافہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں خودساختہ قانونی و انتظامی اصول نافذ کرنے کے فیصلے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جن کا مقصد فلسطینی عوام کو بے دخل کرنا اور علاقے کے غیرقانونی الحاق کو تیز کرنا ہے۔وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں۔بیان میں اسرائیلی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور غیرقانونی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدامات خطے میں تشدد اور عدم استحکام کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے ان غیرقانونی اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی، دو ریاستی حل کے لیے سنگین خطرہ اور فلسطینی عوام کے اس ناقابلِ تنسیخ حق پر حملہ ہیں، جس کے تحت وہ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق، مقبوضہ یروشلم کو دارالحکومت بنا کر اپنی آزاد اور خودمختار ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ان اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کی کوششیں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کالعدم اور غیر مثر ہیں اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بالخصوص قرارداد 2334، کی صریح خلاف ورزی ہیں۔وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی 2024 کی مشاورتی رائے کا حوالہ بھی دیا، جس میں اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودگی اور پالیسیاں غیرقانونی قرار دی گئی ہیں اور فلسطینی علاقوں کے الحاق کو باطل قرار دیا گیا ہے۔بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں خطرناک اشتعال انگیزی اور اس کے حکام کے اشتعال انگیز بیانات بند کرنے پر مجبور کرے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاستی حیثیت کی تکمیل، عرب امن اقدام اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی خطے میں منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، جو علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب اوریورپین کمشنر کا رابطہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب اوریورپین کمشنر کا رابطہ محمد نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں ، ازبک صدر غیر معیاری گیس سلنڈرز نے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی،سینیٹ کمیٹی میں تشویش اوگرا چیئرمین کی تعیناتی پر کمیٹی میں گرما گرمی، سینیٹر منظورکاکڑ نے قانونی سوالات اٹھا دیے موڈیز نے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا انڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔