لاہور؛ بسنت کا تیسرا دن، پتنگ بازی کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
لاہور میں شاہدرہ کے علاقہ میں ایک بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ عمار کے نام سے ہوئی ہے۔ عمار بارہ دری روڈ پر پتنگ لوٹنے کے چکر میں گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوا۔
دس سالہ عمار چھت سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اسی طرح بلال گنج کے علاقہ میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان بسنت کی دوسری رات پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا۔
پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈور پھرنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ بچے کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے۔
بچہ سائیکل چلا رہا تھا کہ اس کے گلے پر ڈور پھر گئی۔ بچے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بچے کو فوری طبی امداد دی گئی۔ زخمی بچے کے گلے پر ٹانکیں لگے ہیں۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل چھت سے گر کر
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔