پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا۔لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل ایک ہڑتال کی کال آئی ہوئی تھی، اتوار کے دن کو دکانیں بند ہوتی ہیں، عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال کو مکمل ناکام بنا دیا، پنجاب میں زیرو ہڑتال تھی، زیرو شٹر ڈان، زیرو پہیہ جام تھا، فتنہ فساد کے کلچر کو لوگوں نے مسترد کیا

پی ٹی آئی کی عیاری چلی نہیں، ارب پتیوں کی کال غریب عوام کو نقصان پہنچانے کی کال تھی، خوش آئند بات تھی کہ لوگوں نے بدتمیزی کے کلچر کو مسترد کردیا۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کی جانب سے بسنت ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا، لاہور کے عوام نے میرے اعتماد کی لاج رکھی۔ میں لاہوریوں کی خوشی دیکھ کر خوش ہوتی رہی، 25 سال بعد مناظر دیکھے کہ ہر چھت پر لوگ تھے، بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ترلائی دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، دھماکے کے بعد سرکاری سطح پر بسنت تقریبات منسوخ کردیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہوریوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر اچھا لگا، لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی، نوجوان نسل نے پہلی بار بسنت کو بہترین انداز سے منایا، میڈیا نے اس ایونٹ کو کور کیا، ان سب کا بہت بہت شکریہ، جین زی نے بسنت کو بھرپور انجوائے کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74فیصد سے کم ہو کر 70فیصد پر آگیا، وفاقی وزیر خزانہ پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74فیصد سے کم ہو کر 70فیصد پر آگیا، وفاقی وزیر خزانہ سابق جج طارق جہانگیری کی عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا پاکستان انوسٹر فورم جدہ کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک کی قائد ن لیگ نواز شریف سے خصوصی ملاقات انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل تھائی طلبہ کے اعزاز میں تقریب چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس11فروری کو طلب کر لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مریم نواز عوام نے کر دیا کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن