اوپن اے آئی کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایئر بڈز کی رونمائی کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنی پہلی ہارڈ وئیر ڈیوائس متعارف کرانے کی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے، جو کمپنی کے موجودہ اے آئی سسٹمز سے ہٹ کر ایک جدید اور صارف دوست آڈیو ڈیوائس ہوگی۔
ٹیکنالوجی سے متعلق معتبر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس “ڈائیم” کے نام سے مارکیٹ میں آئے گی اور بنیادی طور پر اے آئی پر مبنی اسمارٹ ائیر بڈز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اوپن اے آئی نے ابتدائی ڈیوائس کے لیے سادہ اور قابل رسائی ڈیزائن کو ترجیح دی ہے تاکہ قیمت کم رکھی جا سکے اور اسے جلد صارفین تک پہنچایا جا سکے۔ یہ اقدام کمپنی کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے کہ صارفین کو پیچیدہ ہارڈ وئیر کی بجائے فوری استعمال کے قابل اور موثر تجربہ فراہم کیا جائے۔
ڈائیم ائیر بڈز میں صارفین وائس اور آڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی کے ماڈلز سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔ اس میں رئیل ٹائم اسسٹنٹ کی سہولت، وائس کمانڈز اور دیگر جدید اے آئی فیچرز شامل ہوں گے، جو روزمرہ کے کاموں اور معلومات تک رسائی کو آسان بنائیں گے۔
چین میں سامنے آنے والے پیٹنٹ سے عندیہ ملا ہے کہ اوپن اے آئی آڈیو وئیر ایبل ڈیوائس پر کام کر رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی ہوم یا فون جیسی پیچیدہ ڈیوائس کے بجائے اسمارٹ ائیر بڈز کو ابتدائی ترجیح دے رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فون جیسی اے آئی ڈیوائس میں تاخیر کی وجہ میموری چپس کی قلت ہے، جس کی وجہ سے ڈیوائس کی مارکیٹ میں دستیابی سست ہوئی۔
اوپن اے آئی کی منصوبہ بندی کے مطابق ڈائیم کو 2026 کے آخر تک متعارف کرایا جائے گا، جبکہ صارفین کو یہ ڈیوائس 2027 کے آغاز میں دستیاب ہوگی۔ اس اقدام سے توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اے آئی ہارڈ وئیر کی دنیا میں نیا رجحان قائم کرے گی، جہاں صارفین آسان، تیز اور کم خرچ ڈیوائس کے ذریعے اے آئی کی طاقت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اوپن اے آئی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔