راولپنڈی: روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
راولپنڈی کے علاقے روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 10 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 30 سے زائد ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں اور فائر فائٹرز کا فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ روات انڈسٹریل اسٹیٹ کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ بڑے درجے کی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تمام ضلع کے ریسکیو فائر فائٹرز کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ مزید ریسکیو فائر ٹینڈرز کو بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری میں ہی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔