مسجد دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی، خودکش حملہ آور کا چہرہ بھی واضح
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو فائرنگ کرنے کے بعد بھاگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں واقع مسجد میں جمعے کے روز ہونے والے دھماکے کے وقت کی ایک اور سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی جس میں حملہ آور کو امام بارگاہ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو فائرنگ کرنے کے بعد بھاگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد ترلائی کلاں خود کش حملے کی مزید ویڈیو سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور پیدل چل کر مسجد تک پہنچا اور گیٹ کے قریب پہنچتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ امام بارگاہ کے اندر دھماکے کے بعد باہر شہریوں کو بھاگتے ہوئے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے اور امام بارگاہ کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
2 روز قبل ترلائی کلاں خود کُش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی تھی جب کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور تین سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کے نتیجے میں کیے گئے، حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، آپریشن کے دوران وطن کا ایک بیٹا شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے کہا تھا کہ خودکش حملہ آور کا نام یاسر تھا جو کہ پشاور کا رہائشی تھا، حملہ آور نے حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، وہ ایک ہفتے پہلے بھی مسجد سے ہوکر گیا، وہ افغانستان چار مہینے رہ کر آیا، شواہد جمع کرنے کے لیے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی۔ حملہ آور نے 4 سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا، جب کہ بال بیرنگ کی تعداد بہت زیادہ تھی، حملہ آور نے راستے میں 2 جبکہ اندر داخل ہو کر 6 گولیاں چلائیں، تمام گولیوں کو خول جائے وقوع سے مل گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی سی ٹی وی فوٹیج امام بارگاہ فوٹیج میں حملہ آور
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :