چیف جسٹس سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ پاکستان میں عدالتی نظام کی مضبوطی کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اور اقوام متحدہ کے وفد نے عدالتی اصلاحات پر گفتگو کی ۔ چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ عدالتی اداروں کی استعداد بڑھانے میں اقوام متحدہ کےکردارکو بھی سراہا۔
ملاقات میں نظام انصاف کو عوام دوست اور موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورننس اور قانون کی حکمرانی پر اصلاحاتی اقدامات تیز کرنے کے ساتھ عدلیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان مستقبل میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔