وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ترلائی دھماکے کا خودکش بمبار پشاور کا رہائشی تھا جس کو بھارت نے افغانستان میں تربیت دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ترلائی دھماکا کے شہدا کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی، جے یو آئی کے مولانا عبد الغفور حیدری نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔

اس کے بعد قومی اسمبلی معمول کی کاروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی نے اجلاس کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی اور واقعے پر بحث کیلیے تحریک منظور کی گئی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ترلائی میں امام بارگاہ میں خودکش حملہ اور نے گارڈزپر فائرنگ کی جبکہ حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 33 نمازی شہید ہوئے جن میں بیشتر نوجوان تھے، نماز میں تعلیمی اداروں کے نوجوان زیادہ تھے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 150سے زائد ہے جبکہ واقعے میں آئی جی اسلام آباد کے کزن حسن شہید اور چچا زخمی ہوئے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حملہ آور یاسرخان کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ نوشہرہ سی ٹی ڈی نے چار دہشتگرد گرفتار کیے۔ مارے گئے دہشت گرد کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے کہ وہ بھی خود کش حملہ آور تھا۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے افغانستان سے تربیت لی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کی وجہ سے کئی ایسے واقعات روکے گئے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عبادت گاہوں کے حفاظتی ایس اوپیزہیں، سیکیورٹی گارڈز خود کش حملہ اور کو نہ روک سکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں خود کش حملہ اور کو تربیت دی اور اس ساری کاروائی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری نے کہا خود کش حملہ ا وفاقی وزیر نے کہا کہ حملہ ا ور

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار