data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی اصل قومی طاقت کا دارومدار صرف میزائلوں، طیاروں یا عسکری سازوسامان پر نہیں ہوتا بلکہ یہ قوم کی قوتِ ارادی، استقامت اور عزم سے جنم لیتی ہے، دشمن ایرانی قوم کو ہراساں اور دباؤ میں رکھنے کی کوششیں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ مکمل طور پر مایوس نہ ہو جائیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹیلی وائزڈ بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے موجودہ علاقائی اور عالمی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف عسکری طاقت سے نہیں بلکہ عوامی یکجہتی اور نظریاتی استقامت سے کیا جا سکتا ہے، دشمنوں کی حکمت عملی کا بنیادی مقصد ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنا ہے، تاہم تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ دباؤ، پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود اپنی خودداری اور آزادی کا دفاع کیا ہے۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ قومی طاقت کا تعلق میزائلوں اور طیاروں سے زیادہ قوم کی قوتِ ارادی اور استقامت سے ہے، اگر ایک قوم باخبر، متحد اور اپنے راستے پر ثابت قدم ہو تو کوئی بھی دشمن اسے زیر نہیں کر سکتا، دشمن نفسیاتی جنگ، پروپیگنڈا اور اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ تمام حربے ناکام ہوں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی قوم سے اپیل کی کہ وہ 11 فروری کو انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں عظیم الشان ریلیاں نکال کر دنیا کو واضح پیغام دے، ان اجتماعات کے ذریعے نہ صرف قومی یکجہتی کا اظہار ہوگا بلکہ دشمن قوتوں کو یہ باور کرایا جا سکے گا کہ ایرانی قوم اپنے انقلاب اور نظریات سے پیچھے ہٹنے والی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی سالگرہ صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ یہ عوامی عزم کی تجدید کا موقع ہے، جب عوام سڑکوں پر نکل کر اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں تو یہ دشمن کے لیے سب سے مضبوط اور واضح پیغام ہوتا ہے کہ دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایرانی قوم

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار