حکومتی اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانا ہے،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرکاری اداروں، میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، حکومتی اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانا ہے، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے گردشی قرضوں میں 1.

25 ٹریلین روپے کی کمی لائی گئی، ایک سے ڈیڑھ سال میں وفاقی حکومت کی سو فیصد فائلیں ڈیجیٹل ہو چکی ہیں، اب کوئی بھی ڈیجیٹل نظام میں چھپ نہیں سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان ریفارمز رپورٹ 2026 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سال میں 650 سے زائد اصلاحات کی گئیں جبکہ گزشتہ سال 620 اصلاحات کی گئی تھیں،بیوروکریٹک نظام میں شفاف تبدیلی ناگزیر ہے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں، ڈیجیٹل اصلاحات کا مقصد عوام کے لیے سروسز تک رسائی آسان بنانا ہے، اصلاحات کا مقصد شہریوں کو دفتر اور بس سٹاپس پر دربدر ہونے سے بچانا ہے، پیش کیا گیا ریفارمز ایجنڈا اسی اصول کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ قانونی ، ریگولیٹری، سکیورٹی ، سماجی تحفظ ، انسانی حقوق ، کلائمیٹ اور ثقافتی اداروں میں اصلاحات متعارت کروائی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی 100 فیصد فائلیں ڈیجیٹائز ہو چکی ہیں، فائل میں چھیڑ چھاڑ کی صورت میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹ باقی رہتا ہے، سب سے زیادہ اصلاحات پاور اور انرجی سیکٹر میں کی گئیں، انرجی سیکٹر میں 118 اصلاحات متعارف کروائی گئیں، انڈسٹری کے لیے ٹیرف میں کمی محنت کشوں کو براہِ راست فائدے کے لیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو 12,600 بین الاقوامی معیار کے ٹیک سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے، یہ سرٹیفکیٹس ملک بھر کے نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر ملیں گے، ڈیجیٹل دنیا سرحدوں سے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نئے ٹیرف اصلاحاتی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے، ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کر دی گئی ہے، پانچ سال میں تمام ڈیوٹیز مرحلہ وار کم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے گردشی قرضوں میں 1.25 ٹریلین روپے کی کمی لائی گئی، فیکٹری کا بجلی کا بل مزدوروں کی مجموعی تنخواہ سے بھی زیادہ تھا، یہ وہ اصلاحات ہیں جو ایک شہری کی ایک لائن دی لائن مورز سے شروع ہوئیں، کسی فائل پر تاخیر کرنے والا افسر اب نہیں بچ سکے گا، ڈیجیٹل فائل میں تبدیلی کی کوشش پر متعلقہ شخص کا مکمل فٹ پرنٹ محفوظ ہو جاتا ہے، کوریڈورز میں فائلوں کی فوٹو کاپی اور ردوبدل کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن نظام کے ذریعے شہریوں کو سفر اور کاغذی کارروائی سے نجات دی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار مشیر وزیراعلی پنجاب برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات مقرر اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار مشیر وزیراعلی پنجاب برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات مقرر چینی صدر اور وزیر اعظم کاپاکستانی قیادت سے اسلام آباد بم دھماکے پر تعزیت کا اظہار چیف جسٹس سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات، عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74فیصد سے کم ہو کر 70فیصد پر آگیا، وفاقی وزیر خزانہ سابق جج طارق جہانگیری کی عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اصلاحات کا مقصد وفاقی وزیر

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری