پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے ٹیم کی جرسی متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے اپنی ٹیم کی جرسی متعارف کرا دی ہے۔
فرنچائز کی جانب سے جرسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آفیشل پیجز کے ذریعے شیئر کی گئی ہیں جو سیاہ اور گولڈن رنگ کے امتزاج پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کا نام اور لوگو سامنے آگیا
حیدرآباد کنگزمین نے اہم کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ فرنچائز نے صائم ایوب کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا اور یوں صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ۔
اس کے علاوہ جارح مزاج بیٹر عثمان خان کو 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا جبکہ فرنچائز کی جانب سے ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ صداقت کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ گولڈ کیٹیگری میں عاکف جاوید کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی ٹیم حیدرآباد نے اپنا لوگو متعارف کروایا اور آفیشل نام حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین کا اعلان بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ری ٹین لاکھ روپے
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی