اب جو آپریشن ہوگا اس میں کوئی سیاسی جماعت آئی تو رگڑ دیا جائے گا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب جو آپریشن ہوگا اس میں کوئی سیاسی جماعت آئی تو رگڑ دیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اتحاد کی ضرورت ہے، جنگیں جیتی جاتی ہیں تو فوج جیتی ہے، ہماری فوج نے جنگ جیتی بھی ہے، قوم اختلافات ختم کرکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، آپ اس پر سیاست کریں گے تو اس سے دشمن کی پراکیسز کی مدد کریں گے، آج آپ پھر اختلافات دکھا رہے ہیں، یہ وقت اتحاد کا ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا پروگرام منسوخ کیا، پنجاب حکومت نے ایک دن کا سوگ منایا، تحریک انصاف سے توقع تھی کہ وہ ہڑتال منسوخ کرکے اچھا تاثر دے گی، تحریک انصاف کی ہڑتال ہوگئی مگر کسی کو پتا ہی نہیں تھا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دکانیں تو ہر اتوار کو بند ہوتی ہیں وہ تو اگلے اتوار کو بھی بند ہوں گی، مذاق ہو رہا ہے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف والے سنجیدہ ہی نہیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :