کمبوڈیا میں جعلسازی کیخلاف کارروائی‘ ہزاروں غیر ملکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فوم پنہ: گزشتہ دنوں کمبوڈیا میں بھی جعلسازی کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں ہزاروں غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آن لائن فراڈ ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن میں2500 ہزار سے زائد غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ 8 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو جنوب مشرقی صوبہ سوائے ریئنگ کے شہر باویٹ میں واقع 22 عمارتوں پر مشتمل ایک کیسینو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یہ شہر ویتنام کی سرحد سے متصل ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ کمبوڈین حکومت آن لائن فراڈ میں ملوث مجرموں کے خلاف کارروائیاں کبھی بھی نرم نہیں کرے گی۔ کمبوڈیا مجرموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوسکتا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ 7 ماہ میں 23 قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 5106 آن لائن فراڈ کے مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 4534 کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔