انجمن تاجران ملتان کے رہنمائوں نے سانحہ ترلائی کلاں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تاجر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں حکومت شہدا کے لواحقین کی نہ صرف داد رسی کرے بلکہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی تمام تر سہولتیں دی جائیں، شہدا کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے،زخمیوں کو فکس 50 لاکھ روپے اور نوکریاں دی جائیں۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، ضلع کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ایم جناح روڈ کے صدر حافظ ملک شہزاد، حسینہ بازار سورج میانی کے صدر ملک مزمل حسین کھاکھی، سورج میانی مین بازار کے صدر کفایت حسین صدیقی، جعفریہ بازار کے صدر محمد اعجاز صدیقی و دیگر نے کہاکہ اسلام آباد مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبری میں خودکش دھماکہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں نماز جمعتہ المبارک کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبری میں خودکش دھماکہ مذہبی انتشار پھیلانے کی گھناونی سازش اور امن و امان کے قیام کی راہ میں بڑی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش ہے، جس میں بیسیوں نمازیوں کی شہادت اور درجنوں زخمی ہو گئے، دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، معصوم اور بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے ہم شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں تاجر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حکومت شہدا کے لواحقین کی نہ صرف داد رسی کرے بلکہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی تمام تر سہولتیں دی جائیں، شہدا کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے، زخمیوں کو فی کس 50 لاکھ روپے اور نوکریاں دی جائیں، پاکستان کی دشمن قوتیں ملک وقوم کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہے، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گی اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے، پوری پاکستانی قوم پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی شانہ بشانہ کھڑی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سانحہ ترلائی میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یقینا پاک فوج سکیورٹی اداروں اور شہریوں کی قیام امن کے لیے بیش بہا قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں لیکن اسلام آباد جیسے دارالخلافہ میں اتنا بڑا سانحہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، شرپسند عناصر وطن عزیز پاکستان کے امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ملتان سمیت ملک بھر کی تاجربرادری اور پوری پاکستانی قوم متحد ہے، جنہوں نے ماضی میں بھی وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور قیام امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور آج بھی امن و امان کے قیام کے لیے ہم سب متحد ہیں اور  قوم ملک دشمن عناصر کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اسلام آباد ترلائی سانحہ میں ملوث دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دے بلکہ واقعہ کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہدا کے لواحقین اسلام آباد کے لیے کے صدر

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران