data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی انتظامیہ نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے اگلے اجلاس میں سنجیدہ اور بامعنی مواد کے ساتھ شرکت کی توقع رکھتی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاسی دباؤ اور بالواسطہ پیغامات کے تبادلے کے درمیان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور پر نظریں جمی ہوئی ہیں۔ واشنگٹن کی جانب سے تہران سے سخت توقعات کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل کسی بھی ممکنہ معاہدے میں جوہری فائل سے ہٹ کر اضافی پابندیاں شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

اسرائیلی چینل 15 کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے اگلے اجلاس میں سنجیدہ اور بامعنی مواد کے ساتھ شرکت کی توقع رکھتی ہے۔ چینل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ مذاکرات کے اگلے دور میں مختلف امور پر تہران کی جانب سے رعایتیں پیش کیے جانے کا منتظر ہے۔

اسی تناظر میں اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ مطالبہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں میزائلوں کی حد مقرر کرنے سے متعلق شق شامل کی جائے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مذاکراتی فریم ورک کو وسعت دے کر جوہری فائل کے ساتھ ساتھ ایرانی میزائل پروگرام کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔

یہ پیش رفت برسوں کے تناؤ اور باہمی کشیدگی کے بعد ایرانی جوہری پروگرام کے مستقبل پر بحث کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی کوششوں کی بحالی کے سائے میں سامنے آئی ہے۔

امریکہ بارہا اس بات پر زور دے چکا ہے کہ کوئی بھی نیا معاہدہ مضبوط اور طویل مدتی ہونا چاہیے، جبکہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو مذاکرات میں شامل کرنے سے انکار کرتا رہا ہے اور اسے اپنا دفاعی معاملہ قرار دیتا ہے۔

اسرائیلی موقف بنجمن نیتن یاھو کے ان گذشتہ انتباہات سے میل کھاتا ہے جن میں انہوں نے کئی مواقع پر مطالبہ کیا تھا کہ صرف جوہری پہلو پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ ان علاقائی خطرات کا بھی تدارک کیا جائے جن کا ذکر اسرائیل کرتا رہتا ہے، اور ان میں سرفہرست بیلسٹک میزائلوں کی تیاری ہے۔

مغربی رپورٹس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ فریقین کے مابین موقف میں فرق اور امریکہ و ایران کے اندرونی سیاسی دباؤ کے پیش نظر مذاکرات کا اگلا دور پیش رفت کے امکانات کے حوالے سے ایک فیصلہ کن امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار