Al Qamar Online:
2026-07-24@05:14:21 GMT

ایران میں نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو قید کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

ایران میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم معروف کارکن اور نوبیل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایک مرتبہ پھر سخت عدالتی فیصلے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں انہیں ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب نرگس محمدی پہلے ہی مختلف الزامات کے تحت قید کاٹ رہی ہیں ۔ دوسری جانب عالمی برادری ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق نرگس محمدی فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ 53 سالہ نرگس محمدی کو خواتین کے حقوق کے لیے 3 دہائیوں پر محیط جدوجہد کے تناظر میں یہ نئی سزا سنائی گئی ہے۔

فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نرگس محمدی نے حال ہی میں ایک ہفتے پر مشتمل بھوک ہڑتال ختم کی تھی، جس کے فوراً بعد انہوں نے جیل سے اپنے وکیل کو فون پر آگاہ کیا کہ انہیں ہفتے کے روز مزید قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نرگس محمدی کو جن الزامات میں سزا سنائی گئی ہے ان میں اجتماع اور قومی سلامتی کے خلاف سازش کے الزام میں 6 سال قید جب کہ حکومت مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں ڈیڑھ سال قید شامل ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے انہیں ایرانی شہر خوسف میں 2 سالہ اندرونی جلاوطنی اور 2 سال کے لیے بیرون ملک سفر پر پابندی کی سزا بھی دی ہے، جس سے ان کی آزادی مزید محدود ہو گئی ہے۔

نرگس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ سزا سنائے جانے سے قبل انہیں کئی ہفتوں تک قید تنہائی میں رکھا گیا اور ان کا بیرونی دنیا سے مکمل رابطہ منقطع رہا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق سخت نگرانی اور پابندیوں کے باوجود نرگس محمدی نے مختصر فون کال کے ذریعے اپنے وکیل کو اپنی صورت حال سے آگاہ کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جیل میں ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نرگس محمدی کو دسمبر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے معروف وکیل خسرو علی کردی کی مشتبہ موت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حکام پر تنقید کی تھی۔ ایرانی پراسیکیوٹرز کے مطابق انہوں نے مشہد میں ایک یادگاری تقریب کے دوران اشتعال انگیز بیانات دیے اور عوام کو نعرے بازی پر اکسایا، جسے امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

نرگس محمدی اس وقت مشہد کی جیل میں قید ہیں اور انہیں 2023 میں نوبیل امن انعام دیا گیا تھا۔ اس وقت بھی وہ خواتین کے حقوق، اظہار رائے کی آزادی اور ایران میں سزائے موت کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرنے کے سبب قید میں تھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نرگس محمدی کو ایران میں کے مطابق قید کی کی سزا گئی ہے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

امریکا ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مئی کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد بھی عبور کر کی گئی جس سے عالمی معیشت، مہنگائی اور توانائی کی فراہمی کے حوالے سے نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں جمعرات کو چھ فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی کیوں کہ سرمایہ کاروں نے اس خدشے سے خریداری بڑھا دی کہ اگر خطے میں جنگ مزید پھیلی تو عالمی تیل کی سپلائی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

قیمتوں میں اس غیرمعمولی اضافے کی بڑی وجہ یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی پر حملے ہیں۔ حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی آئل ٹینکروں اور دیگر تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

بحیرہ احمر اور باب المندب عالمی تجارت کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل ہوتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ان حملوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے کیونکہ ان کے بقول حوثی تہران کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رہے تو امریکا جواب میں حوثیوں اور ایران دونوں کے خلاف بڑی فوجی سزا دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر برقرار رہتی ہیں تو دنیا بھر میں ایندھن، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اگر کشیدگی بحیرہ احمر سے بڑھ کر آبنائے ہرمز تک پھیل گئی جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی