علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ترلائی اسلام آباد کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف بروز جمعہ 13 فروری 2026ء کو ملک گیر یومِ احتجاج منانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ترلائی اسلام آباد کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سانحہ ترلائی کو دشمنانِ اسلام اور دشمنانِ پاکستان کی منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر وطن عزیز میں اتحادِ امت کو پارہ پارہ کرنے اور فرقہ واریت کو دوبارہ ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بروز جمعہ یومِ احتجاج میں یکجا ہو کر ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان میں امت مسلمہ متحد ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، جن کے پیچھے تکفیری سوچ اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والی قوتیں سرگرم ہیں، جبکہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اور عملی اقدامات کا فقدان تشویشناک ہے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سانحہ جامع مسجد خدیجتہ الکبری ترلائی اسلام آباد کو دارالحکومت میں شہریوں اور نمازیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومتی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو جدید طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ترلائی اسلام آباد سانحہ ترلائی مطالبہ کیا

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ