قوم دہشت گردی پر سوگوار، حکومت بسنت میں مصروف ہے‘طارق سلیم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حکمرانوں کی بے حسی اور عوامی مسائل سے لاتعلقی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں دہشت گردی کے المناک واقعات میں معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور پوری قوم سوگوار ہے، جبکہ دوسری طرف حکومتِ پنجاب “ہندوانہ تہوار” اور میلوں ٹھیلوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ بسنت جیسے خطرناک اور خونی کھیل کی حکومتی سرپرستی انتہائی قابلِ مذمت ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں پہلے ہی درجنوں قیمتی جانیں ضائع اور سینکڑوں افراد معذور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو “فارم 47” کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان نااہل حکمرانوں کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی سے پستی عوام کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بسنت پر فوری اور مستقل پابندی عائد کی جائے اور حکومت نمائشی سرگرمیوں کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ حکمتِ عملی اختیار کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔