Jasarat News:
2026-07-24@01:07:21 GMT

حیدرآباد، واٹر بورڈ کے ملازمین 16ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران ورکرز یونین (واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد)کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی نے کہا ہے کہ ہم گورنمنٹ آف سندھ سے اپنے قانونی، انتظامی اور اخلاقی فرائض کے پیش نظر، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے 16ماہ کی تنخواہوں اور پنشنز سے محروم محنت کشوں کے مالی اور ادارے کے انتظامی بحران کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی درخواست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے 31جنوری 2023ء کے فیصلے کے مطابق، صوبائی حکومت کے تمام اداروں سے واجب الادا پانی کے بلز کے پیسے ماہانہ وصول کیے جائیں اور یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے باقاعدگی سے استعمال کی جائے، اسی طرح، کارپوریشن سندھ حکومت کے پے رول سسٹم کوسیپرا سسٹم کے ساتھ جوڑ کر تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے۔ 16ماہ کی تنخواوں اور پنشنز سے محروم ملازمین کو موجودہ معاشی مشکلات سے بچانے کے لیے سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ زیر التوا تمام تنخواہیں، پنشن اور واجبات ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی گرانٹ منظور کی جائے۔ صوبائی اور وفاقی اداروں سے جمع ہونے والی تمام رقم سیدھا سندھ حکومت کے خزانے میں جمع کی جائے اور یہ رقوم صرف ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے استعمال ہوں۔ ان اقدامات پر عمل نہ کرنا ملازمین کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے اور انتظامی ذمہ داریوں سے انحراف بھی شمار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں طویل تاخیر کی وجہ سے پیدا ہونے والی مالی اور انتظامی مشکلات عوام کے لیے بھی مسائل پیدا کر رہی ہیں اور حکومت کی ساکھ پر بھی اثر ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر یہ اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں تو کارپوریشن کے تقریباً70 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے، ملازمین کا حوصلہ بحال ہوگا اور حکومت کے عوامی خدمت کے عزم کا مثبت پیغام جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حکومت کے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن