ڈی ایچ اے فیز 6 میں گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 6، خیابانِ بدر میں واقع ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ فوری طور پر ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہمراہ ایمبولینسز اور جدید فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیے گئے۔ موقع پر موجود ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ فائر فائٹرز گھر کے اندر پھیلے دھوئیں اور تپش کے باوجود آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے ملحقہ مکانات تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ فی الوقت ترجیح آگ کو مکمل طور پر بجھانے اور گھر میں موجود افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے پر ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ اور مالی نقصان کا تعین آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں تاکہ امدادی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔