حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں پھولوں کی نمائش
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ محمد اشرف نے ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان‘ ایم پی اے محمد فاروق‘ یوسی 8 چیئرمین احسن ضمیر‘ چیف کوآرڈی نیٹر نجم الدین‘ ٹاؤن کوآر ڈی نیٹر سید مبرورالحق، ڈائریکٹر پارک واثق ظفر کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن رفاہ عام یوسی 8 میں لگنے والی پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا۔ چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کی جانب سے ماڈل کالونی ٹاؤن کے عوام کیلییپھولوں کی نمائش کا خوبصورت تحفہ۔ ٹی ایم سی ماڈل کالونی کی جانب سے حسرت موہانی پارک یوسی 8 میں 8 روزہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں منعقد کی گئی جس میں ماڈل کالونی ٹاؤن کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔ پھولوں کی نمائش میں ٹی ایم سی ماڈل کالونی محکمہ باغات کی جانب سے مختلف اقسام کے پھول نمائش کیلییرکھے گئے تھے جن کی افزائش اور نشو و نما ماڈل کالونی ٹاؤن کی نرسری میں کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پھولوں کی نمائش کا ماڈل کالونی ٹاو ن حسرت موہانی پارک رفاہ عام
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔