محرابپور،پولیس کارروائی میں 3 جواری،5 منشیات فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) پولیس کارروائی میں 3 قمار باز (جواری)، 5 منشیات فروش گرفتار، 1300 گرام، چرس، 645 گرام گٹکا، 20 لیٹر کچی شراب برآمد، مورو پولیس نے ایک کارروائی میں 3 قمار باز(جواری) رضا محمد عالمانی، رجب علی اور منظور سومرو کو جوا پر لگی 8 ہزار کی نقدی، تاش کے پتوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ مورو پولیس نے ایک دوسری کارروائی میں نادر چانڈیو کو 10 لیٹر کچی شراب اور شیراز سومرو کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا، بھریا روڈ پولیس نے تین منشیات فروش کوچرس اور گٹکا سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے عرفان راجپوت کو1300گرام چرس، ثناء اللہ نوناری کو 330 گرام گٹکا، ثناء اللہ آرائیں کو 315 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیاہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کارروائی میں سمیت گرفتار پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔