Jasarat News:
2026-07-24@03:58:29 GMT

موڈیز نے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مستحکم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم میں تبدیل کردیا ہے۔ ایجنسی نے اس کی وجہ بتدریج معاشی بحالی اور مالیاتی و بیرونی پوزیشن میں بہتری کو قرار دیا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پیر کو کہا کہ ہم نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کے بارے میں اپنے آؤٹ لک کو مستحکم کردیا ہے۔موڈیز نے نوٹ کیا کہ بینکوں کے لیے کاروباری ماحول میں بہتری کا عمل جاری ہے، لیکن یہ بہتری بتدریج ہورہی ہے۔ اس عمل کو ملک کے آہستہ آہستہ بہتر ہوتے ہوئے معاشی و مالیاتی منظرنامے اور مستحکم ہوتی بیرونی پوزیشن سے مدد مل رہی ہے۔تاہم آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی مالی کارکردگی مستحکم رہے گی کیونکہ انہیں اثاثوں کی کوالٹی اور منافع بخشش کے حوالے سے مسلسل چیلنجز کا سامنا رہے گا۔ایجنسی نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک حکومتِ پاکستان کی درجہ بندی (سی اے اے ون مستحکم ) سے میل کھاتا ہے کیونکہ بینکوں کے پاس حکومتی سیکیورٹیز (قرضوں) کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو بینکوں کے مجموعی اثاثوں کا تقریباً نصف (50 فیصد) بنتے ہیں۔ پاکستان کے طویل مدتی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت اب بھی غیر یقینی ہے جس کی وجہ ملک کی تاحال کمزور مالیاتی پوزیشن، بلند لیکویڈٹی کی ضرورت اور بیرونی خطرات ہیں۔موڈیز نے 2026 کے لیے پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی کی شرحِ نمو تقریباً 3.

5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو کہ 2025 میں 3.1 فیصد تھی، اس نمو کو جاری اصلاحات سے مدد مل رہی ہے جو (سرمایہ کاروں کے) اعتماد کو بہتر بنا رہی ہیں اور بتدریج معاشی سرگرمیوں کو تقویت دے رہی ہیں۔ہیڈلائن مہنگائی کی شرح جو 2024 کے دوران 23 فیصد تھی، 2025 میں گر کر 4.5 فیصد پر آگئی۔ موڈیز کی توقع ہے کہ 2026 میں مہنگائی دوبارہ بڑھ کر تقریباً 7.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موڈیز نے ا و ٹ لک

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ