Juraat:
2026-06-02@22:09:17 GMT

پانی کی عدم فراہمی ، کراچی کی صنعتوں کا پہیہ رُک گیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

پانی کی عدم فراہمی ، کراچی کی صنعتوں کا پہیہ رُک گیا

واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی سے سائٹ، کورنگی اور فیڈرل بی ایریا میں انڈسٹریز بند
وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا، انہوں نے پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے،کراچی چیمبر

کراچی کے تین صنعتی علاقوں سائٹ، کورنگی اور فیڈرل بی ایریا میں پانی کی عدم فراہمی کیوجہ سے انڈسٹریز بند ہوگئیں جس پر چیمبر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقوں میں گزشتہ 4روز سے پانی کی عدم فراہمی پر کراچی چیمبر آف کامرس کا وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ ہوا۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف کے مطابق صنعتی زونز میں پانی کی ترسیل دوبارہ بحال کرنے کیلئے وزیر اعلی سندھ نے گرین سگنل دیدیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے منگل تک صنعتی زونز کو پانی کی فراہمی بحال کرنیکی یقین دہانی کرادی ہے۔ ریحان حنیف کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی سے صنعتی پہیہ مکمل طور پر متاثر ہوگیا ہے جس سے صنعتی زونز میں صنعتی پیداوار کی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔ ریحان حنیف کا کہنا ہے کہ متاثرہ صنعتی زونز میں آج تک پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی تو وزیر اعلیٰ سندھ سے دوبارہ رابطہ کریں گے کیونکہ پانی کی ترسیل بند ہوجانے سے سینکڑوں فیکٹریوں میں کام بند ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: صنعتی زونز وزیر اعلی پانی کی

پڑھیں:

شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا