Islam Times:
2026-07-24@02:01:25 GMT

پانی کی عدم فراہمی سے کراچی کی صنعتوں کا پہیہ رُک گیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

پانی کی عدم فراہمی سے کراچی کی صنعتوں کا پہیہ رُک گیا

صدر کراچی چیمبر ریحان حنیف کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی سے صنعتی پہیہ مکمل طور پر متاثر ہوگیا ہے، جس سے صنعتی زونز میں صنعتی پیداوار کی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تین صنعتی علاقوں سائٹ، کورنگی اور فیڈرل بی ایریا میں پانی کی عدم فراہمی کیوجہ سے انڈسٹریز بند ہوگئیں، جس پر چیمبر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صںعتی علاقوں میں گزشتہ 4 روز سے پانی کی عدم فراہمی پر کراچی چیمبر آف کامرس کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ہوا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف کے مطابق صنعتی زونز میں پانی کی ترسیل دوبارہ بحال کرنے کیلئے وزیر اعلی سندھ نے گرین سگنل دیدیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منگل تک صنعتی زونز کو پانی کی فراہمی بحال کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ریحان حنیف کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی سے صنعتی پہیہ مکمل طور پر متاثر ہوگیا ہے، جس سے صنعتی زونز میں صنعتی پیداوار کی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔ ریحان حنیف کا کہنا ہے کہ متاثرہ صنعتی زونز میں منگل تک پانی کی فراہمی بحال نہ ہو سکی تو وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ رابطہ کرینگے، کیونکہ پانی کی ترسیل بند ہو جانے سے سینکڑوں فیکٹریوں میں کام بند ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صنعتی زونز میں ریحان حنیف کے مطابق سے صنعتی پانی کی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار