مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں خطرناک اقدامات روکنے پر مجبور کرے۔ مشترکہ بیان میں زور دیا گیا کہ دو ریاستی حل، عرب امن منصوبے اور 4 جون 1967ء کی سرحدوں کے مطابق القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا ہی خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو  خطرناک اقدامات روکنے کا مطالبہ کردیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی خود مختاری مسلط کرنے، یہودی بستیوں کے پھیلاؤ اور نئی قانونی و انتظام قائم کرنے کے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خود مختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ توسیع پسندانہ اسرائیلی پالیسیاں خطے میں تشدد اور عدم استحکام کو بڑھا رہی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں خطرناک اقدامات روکنے پر مجبور کرے۔ مشترکہ بیان میں زور دیا گیا کہ دو ریاستی حل، عرب امن منصوبے اور 4 جون 1967ء کی سرحدوں کے مطابق القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا ہی خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مشترکہ بیان میں

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم