ملتان سلطانز ختم؟ پی ایس ایل ٹیم اب راولپنڈی کے نام سے جانی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید کر اس کا نام راولپنڈی رکھ دیا۔ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا، ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔اس موقع پر ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ رہے ہیں۔نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ولی ٹیکنالوجی کو مبارک باد دیتے ہیں، نجم سیٹھی صاحب کا بھی شکریہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی، تمام بڈرز کو مبارک باد دیتا ہو ، آپ سب کا بہت شکریہ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ وہ محنت تھی جو چند ماہ سے چل رہی تھی، ہماری کوشش تھی کہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ پرائز تک لےکر جائیں، وزیراعظم کا فون آرہا تھا، وہ خوش تھےکہ کیسے ہم کامیابی کی طرف جا رہے ہیں، کچھ لوگ کہتے تھے کہ ٹیم کی قیمت ایک ارب بھی نہیں جائےگی، وہ دیکھ سکتے ہیں، جب محنت ہوتی ہے تو اس کا رزلٹ اچھا نکلتا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جو سیٹھی صاحب نے خواب دیکھا تھا اس کی قیمت بڑھی ہے، انٹرنیشل پلیئرز بھی آرہے ہیں، پی ایس ایل کو پاکستان کا نہیں ، دنیا کا بڑا ایونٹ بنانا ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں ملتان سے بڑی محبت کرتا ہوں، جب نام تبدیل کرنےکا اعلان کیا میرا دل اداس ہوا، ملتان سلطانز ہمارا بڑا پرانا برانڈ ہے اس کے متعلق سوچیں گے۔ سلمان نصیر نے اس پر بڑی محنت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیم
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔