پاکستانی طلبا آسٹریلیا کی اسکالرشپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام ایک عرصے سے پاکستان میں تعلیم کے ذریعے ترقی کے سفر کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر سال پاکستانی شہریوں کو آسٹریلیا کی ممتاز جامعات میں ماسٹرز سطح کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس دی جاتی ہیں۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد ایسے باصلاحیت اور پر عزم افراد کو آگے لانا ہے جو جدید علم، بین الاقوامی تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ وطن واپس آکر پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں چور گاندھی کا مجسمہ لے اُڑے، پاؤں چھوڑ گئے
آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے لیے یہ تعلیمی تعاون دراصل ایک وسیع تر وژن کا حصہ ہے، جس کا ہدف پاکستان اور پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ اسی سوچ کے تحت یہ پروگرام محض ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہیں بلکہ طویل المدتی صلاحیت سازی قیادت کی نشوونما اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے پر مرکوز ہے۔
آسٹریلیا ایوارڈز کے ذریعے تیار ہونے والے طلبا کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ دنیا کے جدید تعلیمی نظام سے سیکھ کر مقامی مسائل کے لیے پائیدار حل تلاش کریں۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں امیدواروں کا انتخاب ایک شفاف اور سخت معیار کے تحت کیا جاتا ہے۔ درخواست دہندگان کی تعلیمی کارکردگی، پیشه ورانه تجربه قائدانه صلاحیتیں اور پاکستان کی ترقی میں عملی کردار ادا کرنے کی اہلیت کو خاص طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین، معذور افراد اور دیگر محروم طبقات کو خصوصی طور پر درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کلین سویپ، وزیراعظم اور صدر کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے باہمی مشاورت سے ان شعبه جات کا تعین کرتی ہیں جو ملک کی موجودہ ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگ ہوں۔ ان میں ماحولیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل خواتین اور لڑکیوں کو با اختیار بنانا، زراعت اور پانی کے وسائل کا بہتر انتظام بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جامع معاشی استحکام جیسی اہم شعبے شامل ہیں۔ ان شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ واپس آکر اپنی مہارتیں عملی طور پر استعمال کریں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے باہمی مشاورت سے ان شعبہ جات کا تعین کرتی ہیں جو ملک کی موجودہ ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگ ہوں۔ ان میں ماحولیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل، خواتین اور لڑکیوں کو با اختیار بنانا، زراعت اور پانی کے وسائل کا بہتر انتظام بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جامع معاشی استحکام جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔
یه اسکالرشپس صرف ماسٹرز سطح کی تعلیم کے لیے دی جاتی ہیں اور منتخب امیدواروں کی تعلیم کا آغاز 2027 میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ تمام طلبا کو آسٹریلیا کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا ہوگی، جبکہ وہ افراد جو پہلے بھی اسی سطح کی ڈگری رکھتے ہیں، اس پروگرام کے اہل نہیں سمجھے جاتے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20 سیریز: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
اسکالرشپ کے تحت طلبا کی تعلیم کے تمام بنیادی اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔ اس میں آسٹریلیا آنے جانے کا ہوائی ٹکٹ آمد پر ایک مرتبه مالی معاونت مکمل ٹیوشن فیس اور رہائش و روزمرہ اخراجات کے لیے ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔
اس کے علاوه طلبا کو ہیلتھ انشورنس تعارفی تعلیمی پروگرام اضافی تعلیمی مدد اور بعض كورسز میں فیلڈ ورک کے لیے مالی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ بلا کسی مالی دباؤ کے اپنی تعلیم پر پوری توجہ دے سکیں ۔
درخواست دینے کے لیے امیدوار کا پاکستانی شہری ہونا اور پاکستان میں مقیم ہونا لازمی ہے۔ امیدوار کے پاس 16 سالہ تعلیم اور پاکستان میں کم از کم 5 سال کا متعلقه پیشه ورانه تجربه ہونا چاہیے، جبکہ درخواست کے وقت عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے ۔ منتخب امیدواروں کے لیے یہ بھی لازمی ہے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کم از کم 2 سال پاکستان واپس آکر خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم اور صائم ایوب کی بہتری، آسٹریلیا سیریز سے قبل حوصلہ افزا خبر
درخواست کے ساتھ ہر امیدوار کو ایک تفصیلی منصوبہ جمع کروانا ہوتا ہے جس میں وہ واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ آسٹریلیا میں حاصل کی گئی تعلیم اور مہارتیں وہ پاکستان کی ترقی میں کس طرح استعمال کرے گا۔ معذور افراد کے لیے انگریزی زبان کے ٹیست میں کچھ رعایت دی جاتی ہے، تاہم منتخب ہونے کے بعد انہیں مقررہ معیار پر پورا اترنا ہوگا۔
درخواستیں پورٹل کے ذریعے جمع کروائی جاتی ہیں، جہاں OASIS تمام درخواستیں آن لائن امیدوار کو اپنی تعلیمی اسناد ٹرانسکرپٹس، تفصیلی سی وی انگریزی زبان کے ٹیسٹ کا سرٹیفیکیٹ، ریفرنس رپورٹس اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔ درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا مکمل قانونی نام پاسپورٹ کے مطابق درج کریں۔
اسکالر شپ درخواستوں کا آغاز یکم فروری 2026 سے ہو چکا ہے، 2027 جو 30 اپریل 2026 کو تک جاری رہے گا۔ نامکمل یا تاخیر سے جمع کروائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کو 2026 کے آخر میں مطلع کیا جائے گا، جس کے بعد تربیتی مراحل اور آسٹریلیا روانگی کی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام پاکستانی طلبا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام پاکستانی طلبا اور پاکستان پاکستان کی مزید پڑھیں کی تعلیم ہے کہ وہ جاتی ہے کی ترقی کے تحت کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :