خواتین کی آئی ڈی بناکر بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن چائلڈ گُرومنگ اور جنسی استحصال میں ملوث گروہ کا سراغ لگا سرگرم ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملزم کے خلاف ریاست کی مدعیت میں ملزم کے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم تیمور محمود پر بچوں کے جنسی استحصال کے سنگین الزامات ہیں جو سوشل میڈیا پر جعلی خواتین اکاؤنٹس بنا کر بچوں کو پھنساتا اور اعتماد حاصل کر کے کمسن بچوں سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتا تھا۔
این سی سی آئی اے کے سابق ڈی جی کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری
سال نو پر نوسرباز سرگرم، این سی سی آئی اے نے موبائل اور ڈیٹا صارفین کیلیے الرٹ جاری کردیا
واٹس ایپ ہیکنگ سے کیسے بچا جائے، این سی سی آئی اے نے عوام کی مشکل آسان کردی
اس حوالے سے نیشنل سینٹر فارمسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کی متعدد رپورٹس بھی موصول ہوئیں اور سائبر ٹپ لائن رپورٹس سے مسلسل جرائم کا پیٹرن ثابت ہوا۔
ملزم کے قبضے سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی بڑی مقدار میں مواد برآمد ہوا، جس کے خلاف پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے جسکے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سی سی ا ئی اے جنسی استحصال
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔