حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد شائقینِ کرکٹ کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں جب کہ کئی حلقوں نے اس معاملے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر آئی سی سی نے اپنی ساکھ کھو دی ہے۔ پورا بھارت میچ کے لیے پاکستان کی منتیں کر رہا تھا اور اب پاکستان 15 فروری کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا۔

Finally @ICC lost credibility ( EGO)

Pakistan will play against India on Feb 15 #T20WorldCup .

Whole India was begging for playing.
Australia England South Africa was silent . They don't care money .#PakvsIndia pic.twitter.com/03bEg8AG8L

— Karl Haque (@karlhaque) February 9, 2026

مزمل نامی صارف نے کہا کہ محسن نقوی کمال کرتا جا رہا ہے۔ آئی سی سی کے ساتھ میٹنگ کے لیے بنگلہ دیش کے صدر کو پاکستان بلایا اور اسے ساتھ بیٹھا کر آئی سی سی کے ڈپٹی چئیرمین ساتھ میٹنگ کی بسنت کی خوشیوں میں بھی شامل کیا۔

محسن نقوی کمال کرتا جا رہا
آئی سی سی ساتھ میٹنگ کے لیے بنگلہ دیش کے صدر کو پاکستان بُلایا اسے ساتھ بیٹھا کر ICC کے ڈپٹی چئیرمین ساتھ میٹنگ کی بسنت کی خوشیوں میں شامل کیا اور اب محسن نقوی بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو خود ائیرپورٹ پر چھوڑنے آیا pic.twitter.com/C8e8gOTEjN

— Muzamil (@muzamil_45) February 9, 2026

فیضان لاکھانی نے لکھا کہ جب ایک ایسے ملک کا صدر عوامی سطح پر آپ کا شکریہ ادا کر رہا ہو اور وہ بھی ایسے میچ کے لیے جس میں اس کی اپنی ٹیم نہ کھیل رہی ہو تو یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ سب کھیل سے کہیں بڑا معاملہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پاکستانی کی کرکٹ کی دنیا میں اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے اور یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے حکومتی مداخلت کی ضرورت کیوں تھی۔

When a head of state publicly thanks Pakistan for agreeing to play a match that doesn’t even involve his own team, it’s clear this was bigger than sport. It highlights Pakistan’s importance in world cricket and shows how government-level intervention was needed to resolve a… https://t.co/UBGxiC9Q68

— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) February 9, 2026

نعمت خان نے لکھا کہ پاکستان عالمی کرکٹ کا دل ہے اور پاکستان کے بغیر کرکٹ نامکمل ہے۔ بھارت اور آئی سی سی نے خود یہ ثابت کر دیا ہے۔

Pakistan is the heart of world cricket; there is no cricket without Pakistan. India and the ICC have proven that. Proud to be Pakistani. Long live Pakistan, long live Bangladesh. ????????????????

— Naimat Khan (@NKMalazai) February 9, 2026

اسد نثار کہتے ہیں کہ پاکستان جیت گیا، پاکستان کے بنا انٹرنیشنل کرکٹ نہیـں ہو سکتی۔ پاکستان نے آئی سی سی سے ساری شرطیں منوا لیں ہیں۔

پاکستان جیت گیا، پاکستان کے بنا انٹرنیشنل کرکٹ نہیـں ہو سکتی، پاکستان نے آئی سی سی کی ناک رگڑوا دی ہے۔ ساری شرطیں منوا لیں۔

انڈین میڈیا رونے لگا، یہ تو ہماری ہار ہے۔ ???? pic.twitter.com/J5tKre3tBn

— أســـد نثـار (@AsadViews) February 9, 2026

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں منعقد ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے میچز کے وینیوز تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔

اس فیصلے پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے بعد آئی سی سی نے بنگلادیش سے مذاکرات کے بجائے اسے ٹورنامنٹ سے خارج کرتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

بعد ازاں پاکستان نے آئی سی سی کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم اب حکومت کی اجازت کے بعد پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان انڈیا میچ پاکستان میچ ٹی 20

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان انڈیا میچ پاکستان میچ ٹی 20 بھارت کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ ساتھ میٹنگ پاکستان نے پاکستان کے کے لیے

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا