امیر مقام کا پمز ہسپتال کا دورہ، خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پمز اسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا اور خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ وفاقی وزیر نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔
اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج و بحالی میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔
وفاقی وزیر نے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے جبکہ باقی تمام مریضوں کو بہترین علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی اور نوابزادہ وہاب خان بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔
مزید :