ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹرز پر فیملیز ساتھ رکھنے کی پابندی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے فیملیز ساتھ رکھنے سے متعلق بورڈ سے رابطہ کیا، تاہم بورڈ نے واضح کر دیا کہ اسکواڈ کے اراکین فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔
بھارتی بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں، اگر کھلاڑی چاہیں تو وہ اپنی فیملیز کے لیے الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی اسکواڈ کو 45 روز سے زائد کے اوے ٹور پر زیادہ سے زیادہ 14 روز تک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، تاہم موجودہ ایونٹ کے دوران یہ اجازت نہیں دی گئی۔
بھارتی ٹیم گروپ مرحلے کے 3 میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے گی، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل باہمی سیریز کے دوران بھی کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے 2025ء میں دورۂ آسٹریلیا کے بعد فیملیز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔