بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کی ہامی نے ٹی20 ورلڈ کپ کی رونق بڑھا دی، راجیو شکلا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے نمائندے کی جانب سے شروع کی گئی مشاورت کے نتائج پر خوش ہیں، جس کی نگرانی آئی سی سی چیئرمین نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ نمائندہ وفد لاہور گیا تھا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ: حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی
انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوشگوار اور قابلِ قبول حل ہے جس میں کھیل کی اہمیت کو ترجیح دی گئی۔ ان کے بقول آئی سی سی نے مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے معاملے کو حل کیا اور کرکٹ کو دوبارہ مرکزِ نگاہ بنایا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب رہی اور بالآخر پاکستان کے کولمبو میں میچ کھیلنے کا فیصلہ ہوا۔ انہوں نے اسے سب کے لیے خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات بھی دور ہوئے اور انہیں بھی اطمینان حاصل ہوا ہے۔ ان کے مطابق یہ سب کے لیے فائدہ مند صورتحال ہے اور انہیں خوشی ہے کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور ایونٹ کامیاب رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی پی سی بی کرکٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی سی بی کرکٹ راجیو شکلا کرکٹ بورڈ انہوں نے نے کہا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔